Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ کے اسکول، مکانات پر اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے 6 ملازمین سمیت 34 افراد شہید

یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2024 04:33pm

غزہ میں اسکول اور چند مکانات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 6 ملازمین سمیت 34 افراد شہید ہوگئے۔ ان میں 19 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے نے تصدیق کی کہ وسطی غزہ میں اس کے زیرِ انتظام اسکولوں میں سے ایک پر اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے چھ ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں الجوونی اسکول پر حملے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینی اس کیمپ کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے سکول میں ان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حملہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی‘ کے مترادف ہے۔

united nation

Palestine