Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے والے اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کرلیتے، عظمیٰ بخاری

ڈیالہ کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے، رہنما ن لیگ
شائع 12 ستمبر 2024 01:50pm

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کر لیتے، یہ سیاسی میدان اور کارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے اہل نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صوبے کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں، اڈیالہ کے قیدی کی شیطانی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑوانا ہے، دن کے وقت یہ لوگ بھیڑئے بنتے رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ان کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کو صرف ایک مکار اور بدیانت شخص کی فکر ہے، ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں وزیراعلی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، یہ لوگ سیاسی شہید بننے کیلئے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں۔

PMLN

پاکستان