Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پشاور میں 104 غیر قانونی رہائشی اسکیموں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

سب سے زیادہ تحصیل شاہ عالم میں 32 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں، محکمہ بلدیات
شائع 12 ستمبر 2024 12:22pm

پشاورمیں محکمہ بلدیات نے ایک سو چار غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی اسکیموں کی نشاندہی کردی جن کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ بلدیات نے متعدد شکایات وصول ہونے کے بعد پشاورمیں 104غیرقانونی اسکیموں کی نشاندہی کی، سب سے زیادہ تحصیل شاہ عالم میں 32 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں۔

دستاویزات کے مطابق چمکنی میں 26، سٹی تحصیل میں 14، تحصیل متھرا میں 16، پشتخرہ میں 12، بڈھ میں چار ہاؤسنگ اسکیمزغیر قانونی ہیں۔

محکمہ بلدیات کے مطابق تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنزکوغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان

peshawar police