Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کیخلاف سرگرم ہونے کی ہدایت

علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کیلئے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی
شائع 12 ستمبر 2024 12:20pm

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت کردی جبکہ 24 کروڑ روپے بھی جاری کردیے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی اور بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیا۔

علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

bar associations