Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

صدارتی مباحثے میں تارکین وطن پر ٹرمپ کا جھوٹ پکڑا گیا

تارکین وطن امریکی شہر اسپرنگ فیلڈ اور اوہائیو میں لوگوں کے پالتو جانور کھا رہے ہیں، ٹرمپ
شائع 11 ستمبر 2024 11:42am

امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی مہم تیزی سے جاری ہیں اور اس موقع پر امیدواروں کے درمیان صدارتی مباحثہ غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس کے مابین پہلا صدارتی مباحثہ ہوا جس میں ہیرس نے ٹرمپ کو دفاعی پوزیشن پر کھڑا ہونے پر مجبور کردیا اور یہ ایسا اس وقت ہوا جب ٹرمپ نے تارکین وطن سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ لوگ شہریوں کے پالتو جانور پکڑ کر کھا جاتے ہیں‘ اور ساتھ ہی ٹرمپ کا جھوٹ فوراً ہی بے نقاب ہوگیا۔

صدارتی مباحثے کے دو ماڈریٹروں میں سے ایک ڈیوڈ موئیر نے ٹرمپ کے پسندیدہ موضوع ’امیگریشن‘ کے بارے میں سوال کیا تو ٹرمپ نے بغیر ثبوت کے دعویٰ کیا کہ ’تارکین وطن شہریوں کے پالتو جانور کھا جاتے ہیں‘۔

ٹرمپ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن امریکی شہر اسپرنگ فیلڈ اور اوہائیو میں لوگوں کے پالتو جانور کھا رہے ہیں، وہ لوگ داخل ہوتے ہیں اور کتے بلیوں کا کھا رہے ہیں، تارکین وطن لوگوں کے پالتو جانوروں کو کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ کہ تارکین وطن امریکی شہریوں کے پالتو جانوروں کو مار کر کھا رہیں، دراصل ایک وائرل ویڈیو کا نتیجہ ہے۔ ویڈیو میں اسپرنگ فیلڈ، اوہائیو کے رہائشی کو دکھایا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ علاقے میں تارکین وطن نے کھانے کے لیے مقامی پارک کی بطخوں کو مار ڈالا ہے۔

اس غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز دعوے نے دائیں بازو کے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی اور ساتھ ہی معاملہ میم میں تبدیل ہوگیا جس میں ٹرمپ کو بلیوں اور کتوں سے گھرا ہوا دکھایا گیا۔

بعد میں حامیوں کو ایک ای میل میں ٹرمپ نے ”امریکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ملک بدری کی کارروائی“ کا وعدہ کیا۔

صدراتی بحث کے دوران ٹرمپ نے جیسے ہی اس موضوع پر دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی تو پروگرام کے ماڈریٹرڈیوڈ موئیر نے انہیں ٹوک دیا اور حقیقت بتائی کہ یہ جعلی خبر ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جس پر کملا ہیرس نے کہا کہ ’اسے کہتے ہیں انتہا‘۔ ڈیوڈ موئیر نے ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ نے اسپرنگ فیلڈ، اوہائیو کا تذکرہ کیا‘ اور اے بی سی نیوز نے اس معاملے پر وہاں کے سٹی مینیجر سے رابطہ کیا ہے۔ ڈیوڈ موئیر نے کہا کہ “سٹی مینیجر نے ہمیں بتایا کہ تارکین وطن کمیونٹی کے افراد کے ذریعہ پالتو جانوروں کو نقصان پہنچانے، زخمی کرنے یا بدسلوکی کرنے کے مخصوص دعووں کی کوئی مصدقہ رپورٹ نہیں ہے۔

اسپرنگ فیلڈ کے عہدیداروں نے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ ٹرمپ کے دعوے کے حوالے سے کوئی مصدقہ رپورٹس نہیں ہیں کہ واقعی ایسا ہوا ہے۔

trump

Donald Trump

America

US Election 2024