Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے خلاف 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی 2022 میں پاکستان آکر کھیل چکے ہیں
شائع 10 ستمبر 2024 07:53pm

پاکستان کے خلاف 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بین اسٹوکس مہمان ٹیم کی قیادت کرینگے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی 2022 میں پاکستان آکر کھیل چکے ہیں۔

آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

اسکواڈ میں جو روٹ، کرس ووکس، بین ڈکٹ، ریحان احمد، شعیب بشیر، ہیری بروک اور زیک کرولی بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئے گی جبکہ پی سی بی حتمی شیڈول کا اعلان اسی ہفتے کرے گا۔

معین علی نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے، کراچی کے سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

پاکستان

England

test series

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)