Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد منظور

قرارداد کی حمایت وزیر برائے پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے بھی کردی
شائع 10 ستمبر 2024 04:36pm

کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے اب عوامی نمائندے بھی تنگ آگئے ہیں، یہاں تک کہ اب کے الیکٹرک مخالف آوازوں پر خاموش رہنے والی پیپلز پارٹی نے بھی آواز بلند کردی ہے۔

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنےکی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے آزاد پارلیمانی رکن سجاد سومرو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت وزیر برائے پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے بھی کردی۔

بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مائی کلاچی، بورڈ بیسن اور تین تلوار پر بدترین ٹریفک

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کے الیکٹرک سے عوام بہت پریشان ہیں، کے الیکٹرک نےعوام کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن علی خورشیدی بولے کے الیکٹرک سے متعلق اسمبلی کا کمیٹی اجلاس جلد بلایا جائے۔

ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید تک انٹرنیٹ میں خلل رہے گا، سینیٹ کمیٹی میں وضاحت

ایوان نے کے الیکٹرک سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے 11 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، جو کےالیکٹرک حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

K Electric

Sindh Assembly

Resolution