Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 9 ماہ کے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

منی ٹرک پتوکی سے کراچی جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کے پیچھے ٹکرا گیا، ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار
شائع 10 ستمبر 2024 10:16am

کراچی میں نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 ماہ کے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے نوری آباد سدا بہار ہوٹل کے قریب کے قریب پیش آیا، جہاں منی ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک مرد، ایک خاتون اور 9 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوری آباد تھانہ منتقل کردی گئیں۔

کراچی : مسافر کوچ نے 7 سالہ بچے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

کراچی سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس نے شہریوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت مریم بی بی اور 9 ماہ کے شاکر کے نام سے ہوئی جبکہ 20 سالہ معد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق منی ٹرک پتوکی سے کراچی جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث منی ٹرک ٹرالر کے پیچھے ٹکرا گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہوگیا۔

karachi

traffic accident

Road Accident

noriabad