Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مائی کلاچی، بورڈ بیسن اور تین تلوار پر بدترین ٹریفک

احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، دفاتر جانے والے شہری رُل گئے
شائع 10 ستمبر 2024 09:28am

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے مکین پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث صبح دفاتر جانے والے شہری رُل گئے۔

احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مائی کلاچی روڈ، بورڈ بیسن، تین تلوار، دو تلوار کے قریب ٹریفک کا دباؤ ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹ استعمال کریں۔

کے الیکٹرک نے رات میں بجلی کی فراہمی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

دوسری جانب کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہین کمپلیکس کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف بھی احتجاج جاری ہے، احتجاج ریلوے کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے، ٹریفک کو ایم آر کیانی چوک سے ایس ایم لا کالج سے جنگ پریس کی طرف بھیجا جارہا ہے، ٹاور سے شاہین چوک آنے والی ٹریفک کو جنگ پریس سے ایس ایم لا کالج کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

karachi

protest

Loadshedding

Karachi Protest

loadshedding against protest

electricity loadshedding