Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں منشیات کی تیاری اور کھپت میں استعمال اشیا کی فروخت پر پابندی عائد

شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیے
شائع 10 ستمبر 2024 09:06am

سندھ میں منشیات کی تیاری اور کھپت میں استعمال ہونے والی اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیے، جس کے مطابق لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک اور سیرامک کے پائپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس کے علاوہ روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیا کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزیوں کے خلاف متعلقہ تھانے مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پابندی منشیات کے استعمال کے خلاف ہماری جنگ میں اہم قدم ہے، مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

karachi

sindh

drugs

Sharjeel Memon

Drug production