Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکومت اسپورٹس سے سیاست کو مکمل طور پر باہر نکالے‘ اسپیکر کا اظہار برہمی

میرے سے بڑی عمر کے سیاسی لوگ سپورٹس ایسوسی ایشنز میں بیٹھے ہیں ، ملک محمد احمد خان
شائع 09 ستمبر 2024 05:51pm

محکمہ سپورٹس میں سیاسی تعیناتیوں پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی ہر ایسوسی ایشن سیاست کے آمجگاہ بنی ہوئی ہے، میرے سے بڑی عمر کے سیاسی لوگ سپورٹس ایسوسی ایشنز میں بیٹھے ہیں، حکومت ا سپورٹس سے سیاست کو مکمل طورپر باہر نکالے ، ہماری اسپورٹس کو سیاست نے مکمل طورپر تباہ کر دیا ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایک سینیٹر اور ایک ایم این اے کو میں جانتا ہوں، ان کا اسپورٹس کے بڑے عہدوں پر بیٹھنے کا کیا کام ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خالی اسٹیڈیم بناکر معاملات نہیں چلائے جا سکتے، اپنی ایسوسی ایشنز کو مکمل سیاست سے پاک کر دیں، سپورٹس کمپلیکس لوگوں سے پیسے لے کر ممبر شپ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس بند پڑے ہوئے ہیں، بڑی بڑی گھاس اُگی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، جس کی بھی حکومت آئی اس نے کبھی اسپورٹس پر توجہ نہیں دی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھرپور انداز میں اسپورٹس کو سپورٹ کررہی ہیں اس سے زیادہ وہ اسپورٹ نہیں کر سکتیں۔

پاکستان

punjab assembly