پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ، لا افسران کی تعیناتی کیلئے نام فائنل
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز لائرز فورم نے پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کرکے مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوا دیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے لیے ساجد خان تنولی ایڈوکیٹ کا نام تجویز کیا ہے۔
پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے لیے چوہدری سرفراز ڈیال ایڈووکیٹ، شکیل بھٹی ایڈوکیٹ اور راشد جاوید لودھی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
پاور شیئرنگ کے معاملے پر اجلاس: پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو مطالبات کی فہرست تھما دی
پیپلزلائرز فورم نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے سید علی رضا ایڈوکیٹ، شہزادہ عرفان اعوان ایڈوکیٹ، شاہد احمد رانجھا ایڈوکیٹ، نذر حسین شاہ ایڈوکیٹ اور مظہر شیخ ایڈوکیٹ کے نام ن لیگ کی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ لا افسران کی تعیناتی کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.