Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ لاہور سے گرفتار، بھارتی باشندے ملوث ہونے کا انکشاف

گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور اس کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، حکام
شائع 08 ستمبر 2024 01:51pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑلیا، نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔

اداروں کی بڑی کامیابی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔ ایف آئی اے لاہور سرکل نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ترجمان وزرات داخلہ نے بتایا کہ نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا، گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

حکام کے مطابق مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث تھے۔

ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

امریکا میں چار بھارتی باشندے انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت کے الزام میں گرفتار

کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، متعدد پاسپورٹ برآمد

دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات پر ایف آئی اے لاہور نے کامیاب آپریشن کیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں، انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھے جائیں گے، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

FIA

lahore

Federal Investigation Agency

human trafficking

INDIAN CITIZEN

Groups involved in human trafficking