Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا، بیٹا جاں بحق، رہنما سمیت 4 افراد زخمی

ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، پولیس
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 09:29pm

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں گاڑی کے قریب دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

لکی مروت : فائرنگ سے پولیس افسر قتل، کزن زخمی

پولیس نے بتایا کہ ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

باجوڑ : قبائلی رہنماؤں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہگیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

بعدازاں قبائلی رہنما ملک جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

South Waziristan

خیبر پختونخوا

Blast

Tribal leader

malik jameel