Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک ڈاکو بینک کی کیش وین کو لوٹنے اور سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث تھے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 09:20pm

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جہاں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بینک کی کیش وین کو لوٹنے اور سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث تھے۔

لکی مروت : فائرنگ سے پولیس افسر قتل، کزن زخمی

گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے زیر حراست ساتھی ہلاک ہوگئے۔

اسلام آباد

Police Encounter

islamabad police

robbers killed