Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مالکن کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، حالت غیر ہونے پر سڑک پر پھینک دیا

ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا گیا، ملازمہ
شائع 07 ستمبر 2024 09:57pm

لاہورمیں مالکن کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد،حالت غیرہونے پرسڑک پرپھینک دیا.پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کر کےملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

لاہورکےعلاقہ شمالی چھاونی میں محنت کش کم سن گھریلو ملازمہ پر مالکن کا مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔ معمولی غلطی پر 14 سالہ بچی کو ڈنڈے سےمارنے کے بعد شدید گرم پانی پلایا اورحالت غیرہونے پرباہرسڑک پرپھینک دیا۔

پٹرولنگ پولیس نے گھریلو ملازمہ کونیم بےہوشی حالت میں سڑک کنارے سےاٹھا کرقریبی اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ بچی کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔ سروسز اسپتال میں زیرعلاج کم سن ملازمہ کا کہنا ہے ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا گیا ہے۔

پولیس نےاقدام قتل کا مقدمہ درج کرنےکےبعد کیس کی تفتیش شروع کردی۔ بچی کےوالدین کو بھی واقعہ بارے آگاہ کردیا گیا۔

پولیس نےگھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن ملزمہ فرح بی بی کوبھی گرفتارکرلیا ہے۔

lahore

lahore police

Torture