’ملزم ویڈیو بناتا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا‘ گوجرانوالہ طالبات زیادتی کا بیان ریکارڈ
گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں پانچ طالبات سے زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اویس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی موجودگی میں پانچوں بچیوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔
بیان ریکارڈ کرنے کے دوران عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجود تھا۔
متاثرہ طالبات نے ملزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے متعدد بات زیادتی کا نشانہ بنایا، اسکول کے اوپر والی منرل پرٹیچر ساجد کی رہائش ہے اوپر والے فلور پر ہی ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ ہمارے ساتھ دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کر دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچرکے شوہرکی طالبات سے زیادتی کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد انکوائری کمیٹی قائم ی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پانچ الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں۔
Comments are closed on this story.