Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انٹونی بلنکن

امید ہے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ
شائع 07 ستمبر 2024 03:05pm

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے امریکی صدر کے صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو ہیٹی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیلی کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہو جائیں گے۔

کینیڈا میں داعش کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نوجوان گرفتار

عرب خبر رساں ادارے ”العریبیہ“ کے مطابق بلنکن نے کہا کہ جو بائیڈن کے رخصت ہونے سے قبل سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ’نارملائزیشن ڈیل‘ کی انہیں پوری امید ہے۔

نیتن یاہو کی ہٹھ دھرمی برقرار، غزہ سے فوج ہٹانے سے انکار

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی پُرامید ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، صدر جو بائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔

غربِ اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے امریکی خاتون جاں بحق

انہوں نے کہا ’اگر ہم غزہ میں جنگ بندی کروا سکیں تو اس انتظامیہ کے پاس ایک موقع باقی ہے کہ نارملائزیشن ڈیل پر آگے بڑھ سکیں۔‘

Israel

Saudia Arabia

Antony Blinken

Normalization Deal