Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سیاستدانوں کو ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں، آئندہ سال گندم گاشت نہیں ہوگی، پاکستان کسان اتحاد

اب تک کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کمی آ چکی ہے، ممکن ہے کہ گندم باہر سے منگوانا پڑ جائے، خالد محمود کھوکھر مرکزی صدرپاکستان کسان اتحاد
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:05pm

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھرنے کہا ہے کہ اب تک کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کمی آ چکی ہے، سیاستدانوں کو ذاتی لڑائیوں سے فرصت نہیں ہے، اگلے سال گندم کاشت نہیں ہو گی۔

دوران پریس نیوز انہوں نے کہا کہ زراعت ہی عوام کو روٹی مہیا کر رہی ہے، زراعت کی حالت خراب ہوئی تو ہمیں باہر سے گندم منگوانا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس نہیں ہے، اس سال 12 لاکھ گانٹھ کپاس آئی ہے، ملکی معیشت ڈوبتی جا رہی ہے، ملکی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، اگلے سال گندم کاشت نہیں ہو گی۔

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ حکومت بچانے اور اقتدار میں آنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، زراعت کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا،ہمارا موسم تبدیل ہوا ہے ، جس سے فصلوں کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کے ریٹ نہیں ہیں، کاشتکار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کو کام کرنا چاہیے، حکمران اپنی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ کاشتکار خودکشیاں کر رہے ہیں۔

climate change

پاکستان

Imported Wheat

WHEAT GRINDING