Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں نامزد ملزم کا ویڈیو پیغام

امیر فتح نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:46am

لاہورمیں اچھرہ کے علاقہ میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور اب مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔

امیر فتح نے کہا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں مجھے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ طیفی بٹ ہم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کہ امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کرنا چاہتا ہے۔

امیر فتح نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل: وقوعہ پرلگے کیمرے نان آپریشنل ہونے کا انکشاف

لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

پاکستان

lahore