Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

لاہور اور اسلام آباد میں مون سون کی بارش کا نیا سلسلہ شروع

شہر اقتدار میں رات گئے گہرے بادلوں کا بسیرا، ٹھنڈی ہوائیں
شائع 07 ستمبر 2024 08:32am

اسلام آباد میں مون سون کی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر اقتدار میں رات گئے گہرے بادلوں کا بسیرا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Rain