Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہرکو نا زیبا ویڈیو کیوں بھیجی؟ خاتون کی اپنی دوست پر فائرنگ

واقعہ لٹن روڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمہ مریم کو پولیس نے دو گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
شائع 06 ستمبر 2024 02:23pm

لاہورمیں شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر ایک خاتون نے سہیلی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لٹن روڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مریم نامی خاتون نے امیر فاطمہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فائرنگ کی، گولی امیر فاطمہ کے پیٹ میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمہ مریم کو پولیس نے دو گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو شک تھا کہ امیر فاطمہ نے اس کے شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجی ہیں، متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے کرلیا گیا جبکہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

firing

پاکستان

lahore