Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیہون میں زہریلی گیس کے باعث 2 بہن بھائی جاں بحق، 7 افراد کی حالت غیر

چند روز قبل بھی ایسے 2 واقعات رونما ہو چکے ہیں، ایم ایس
شائع 05 ستمبر 2024 07:18pm

سیہون میں زہریلی گیس کے باعث ایک خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد بے ہوش ہوگئے ،تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیہون کے کھوسہ محلے میں کیڑے مار ادویات سے خارج ہونے والی گیس سے متاثر ہوکر 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، ریسکیو کی جانب سے بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو سید عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ افراد میں دو بہن بھائی اسپتال پہنچ کرجانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ شاہ زمان اور 2 سالہ شفاء چنہ شامل ہیں جبکہ دیگرسات افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیدعبداللہ شاہ اسپتال کے ایم ایس معین الدین صدیقی نے واقعے کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ایم ایس اسپتال کے مطابق گندم کو کیڑے مار ادویات سے بچانے کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

چند روز قبل بھی اس محلے میں دو واقعات رونماہوچکے ہیں، جس میں مشترکہ طور پراب تک 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

sindh

hospital