Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، میڈیا رپورٹس
شائع 05 ستمبر 2024 06:17pm

سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 104 کلو میٹرمیں آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

earthquake

Earthquakes