Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سگے بھائیوں کی بازیابی کا کیس: عدالت نے نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آنا بند ہوگئے ہیں، عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی
شائع 05 ستمبر 2024 11:25am

سندھ ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسر سعید رند کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آنا بند ہوگئے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورت حال ہے۔

عدالت نے 2 شہریوں معاذ اور طلحہ سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری بھی چار ہفتوں میں طلب کرلی۔

karachi

missing person

Sindh High Court

justice naimatullah phulpoto

MISSING PERSONS CASE