Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے جبکہ دیگر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
شائع 05 ستمبر 2024 11:08am

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

گرفتار ملزمان میں مہر یار، حسنین علی اور میراج فاطمہ نامی ملزمہ شامل ہے، ملزم حسنین علی نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

لاہور، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرورسمیت 2 ملزمان گرفتار

ملزم نے کینیڈا ورک ویزا کے لیے31 لاکھ 76 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ملزم کے قبضے سے 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے گئے۔

ملزمہ میراج فاطمہ اور ساتھیوں نے بیرون ملک کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹ لیے، ملزمہ کے قبضے 6 پاسپورٹس اور دیگر سفری ایگریمنٹ برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

FIA

lahore

human trafficking

visa fraud

3 people arrested