Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا

جلسے کی کامیابی کے لیے تمام اراکین کو ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
شائع 05 ستمبر 2024 10:55am

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا جبکہ جلسے کی کامیابی کے لیے تمام اراکین کو ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اراکین کو جلسے کے لیے ایک ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، کسی بھی قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے پر رہنماؤں میں تضاد، صوبائی قیادت اختلافات کا شکار

ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کیلئے نکل سکے گا، فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ جلسے کے لیے سفری اخراجات پارٹی برداشت کرے گی، بظاہر جلسے کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، ضلعی سطح پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی قافلوں کو لیڈ کریں گے۔

خیبر پختونخوا

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa