Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاور شئیرنگ کا معاملہ: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو مطالبات اور تجاویز سے آگاہ کردیا

پنجاب میں ضلعی افسران سے کام کروانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تجویز، ذرائع
شائع 04 ستمبر 2024 02:11pm

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو اپنے مطالبات اور تجاویز سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کمشنرز، ڈی سی، ڈی پی او سمیت دیگر افسران سے کام کروانے کے لیے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی تجویر دی ہے جبکہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کو فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم پی ایز کو 25 کروڑ، انتخابات میں 20 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے ٹکٹ ہولڈرز کو 25 کڑور روپے اور پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز کو 10 کڑور روپے کا ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاور شیئرنگ کے معاملے پر اجلاس: پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو مطالبات کی فہرست تھما دی

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر تنازع: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس غیر یقینی سے دوچار

پیپلز پارٹی نے ہر ضلع میں دو لا افسران کی تعیناتی، ہر ضلع کی مارکیٹ کمیٹیوں، بیت المال اور زکوٰۃ کمیٹیوں میں بھی اپنے نمائندے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تمام تر مطالبات 2 ستمبر کو کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ممبر اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کر دیے ہیں۔

PMLN

lahore

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

power sharing