Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: مدینہ ٹاؤن میں مالک کا 2 گھریلو ملازمہ پر تشدد، فوٹیج وائرل

ملزم نے کمسن ایمان فاطمہ اور مناہل کوتشدد کا نشانہ بنایا
شائع 04 ستمبر 2024 09:27am

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مالک نے 2 گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مالک نے 2 گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا، ملزم نے کمسن ایمان فاطمہ اور مناہل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم کی کمسن ملازمہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

punjab

Faisalabad

Torture

Housemaid torture