Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روٹی خریدنے کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ، 8 شہید

اسرائیلی فورسز نے طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں
شائع 03 ستمبر 2024 12:26pm

غزہ میں اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر حملے کر کے روٹی خریدنے کے لیے انتظار میں کھڑے 8 فلسطینیوں سمیت مزید 50 فلسطینی شہید کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فورسز بلڈوزروں سے انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، 2 دن میں اب تک 158992 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

Palestine

Gaza