Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

فیصل آباد میں 3 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والا طالبعلم بازیاب

ملزمان نے طالبعلم کو بہنوں کے ساتھ سکول جاتے ہوئے اغواء کیا تھا، پولیس
شائع 03 ستمبر 2024 11:03am

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گزشتہ روز 3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 9 ویں کلاس کے طالب علم کو پولیس نے بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان نے طالبعلم کو بہنوں کے ساتھ سکول جاتے ہوئے اغواء کیا تھا۔

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کا رہائشی 9 ویں کلاس کا طالبعلم 15 سالہ ایان گزشتہ روز بہنوں کے ساتھ سکول جا رہا تھا کہ نامعلوم کار سواروں نے گلی سے ایان کو اغوا کیا اور فرار ہو گئے۔

اغوا کاروں نے ایان کے اہل خانہ سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا اور ایک کروڑ روپے تاوان وصول بھی کیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل کے نوٹس لینے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں مزمل اور سلمیٰ نواز کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروالیا۔

پولیس نے تاوان کے لیے وصول کی گئی رقم بھی برآمد کرلی جبکہ پولیس کی جانب سے تیسرے اغواء کار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں ایک شہری جاں بحق

دوسری جانب فیصل آباد میں صبح سویرے ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیاجبکہ ڈاکو نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

غلام محمد آباد میں ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان بلال سے 10 ہزار روپے چھینے تو بلال نے واردات کرنے والے ایک ڈاکو کو پہچان لیا اور شور مچا دیا۔

لوگوں کے جمع ہونے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور گولی راہ گیر ذوہیب کے سر پی لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔

منصورہ آباد میں ایک دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے پیٹرول ایجنسی مالک عرفان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا، جسے فوری طور پر سپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

punjab

kidnapping

Faisalabad

kidnapped

Child Kidnap