Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور کے پی میں مون سون بارشیں 2 دن تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، این ڈی ایم اے
شائع 03 ستمبر 2024 12:05am
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

4 ستمبر تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ برسات کے باعث گلیات، مانسہرہ، کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ باجوڑ، مہمند، خیبر، نوشہرہ، صوابی کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا

punjab

Met Office

heavy rains