Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹرعبد القدیر خان ٹرسٹ اسپتال منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے تحریری فیصلہ جاری کیا
شائع 02 ستمبر 2024 10:36pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ڈاکٹرعبد القدیر خان ٹرسٹ اسپتال منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم شوکت بابر ورک اور سہیل مغل کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالتی فیصلے کےمطابق تفتیشی افسر نے ملزمان کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزم شوکت بابر پر اپنی اہلیہ کے نام پر منی لانڈرنگ کی رقم سے پلاٹ خریدنے کا الزام ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، پی ٹی آئی کی بھرپور مخالفت

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ وکیل نے پلاٹس کی تمام رسیدیں پیش کردی ہیں۔

لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکیل نے شوکت بابر ورک کے پلاٹس اور ایف بی آر سمیت بینک کی تمام اسٹیٹمنٹس پیش کیں۔ عدالت نے ملزم شوکت بابر ورک اور سہیل مغل کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

corruption

FIA

money laundering

Crime