Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کراچی کارساز حادثہ کیس: ملزمہ کیخلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ

عدالت کاتفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم، منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کے پروڈکشن آرڈر جاری
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 01:43pm

کراچی کے علاقے کارساز میں نشے کی حالت میں کار چلانے اور دو لوگوں کی جان جانے کے کیس میں ملزمہ نتاشہ کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ ہوگیا جبکہ عدالت نے تفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی پولیس نے موٹروہیکل کی دفعہ 100 کو شامل کردیا۔ واضح رہے کہ سیکشن 100 شراب یا دیگر نشے کے زیراثر ڈرائیونگ پر لگتی ہے۔

ملزمہ نتاشہ کی رپورٹ میں دوران ڈرائیونگ مہلک نشے آئس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، میڈیکل رپورٹ کے بعد نتاشہ کے خلاف نشے کا مقدمہ درج ہوا۔ ایف آئی آر میں موٹروہیکل سیکشن 100 کو شامل کردیا گیا ہے۔

منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کے پروڈکشن آرڈر جاری

علاوہ ازیں سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں، ڈی آئی جی لائسنس برانچ سے ملزمہ لائسنس کی رپورٹ طلب کی ہے، تمام رپورٹس موصول ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

کارساز روڈ حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آؤ بھگت جاری

تفتیشی افسرنے بتایا کہ لائسنس کی تصدیق کیلئےبرطانوی ایمبیسی سے رابطہ کیا ہے، سی سی ٹی وی فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک لیب بھیجی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو پانچ ستمبر تک مہلت دیدی اور تفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیے۔

کارساز حادثہ کیس: پولیس کو ملزمہ سے منشیات کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت مل گئی

یاد رہے کہ 19 اگست کے دن ملزمہ نتاشا نے نشے کی حالت میں دھت لینڈ کروزر ڈرائیو کے دوران باپ بیٹی سمیت کئی موٹر سائیکل سوار افراد کو روند ڈالا تھا۔ جس میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

Road Accident

Natasha Danish