Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے11فلسطینی شہید

شہدا کی مجموعی تعداد40ہزار735سےتجاوزکرگئی
شائع 02 ستمبر 2024 09:32am

اسرائیل نے غزہ سٹی اسکول پر بمباری کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں دیرالبلاح میں گاڑی پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹے میں اکسٹھ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مغربی کنارے میں بھی ایک فلسطینی کو شہید اور چھتیس کو گرفتار کرلیا گیا۔ سات اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار سات سو پینتیس سے تجاوز کرگئی۔

چورانوے ہزار ایک سو پچپن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ رفح میں سرنگ سے چھ مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، حماس کا کہنا ہے یرغمالی اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

یرغمالیوں کی ہلاکت، تل ابیب میں لاکھوں افراد کا احتجاج

ترکیہ، مصراورسعودیہ کا مغربی کنارے میں حملے روکنے کا مطالبہ

Israel

Palestine

Gaza March