Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق

حادثات گوجرانوالہ، پتوکی اور سرگودھا میں پیش آئے، 5 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کنگنی والا ریلوے کراسنگ پر 2 افراد ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو کے مطابق مرنے والے دونوں افراد نشہ کے عادی تھے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک شخص کی شناخت 40 سالہ رفاقت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سرگودھا

سرگودھا میں اسکول کے بچوں کی وین موٹر سائیکل رکشے کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 5 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر پل مانگنے کے قریب بچوں کو سکول لے جانے والی وین موٹر سائیکل رکشے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث 5 بچے زخمی ہوئے، ان میں 10 سالہ رباب، 8 سالہ معظم، 14 سالہ زینب حسن اور عرفان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو پی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پتوکی

پتوکی میں پھولنگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بس کی ٹکر سے طالب علم موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دیگر اسٹوڈنٹس نے سوار ہونے کے لیے بس روکنے کی کوشش کی جس سے نوجوان بس کے نیچے آگیا۔

متاثرہ نوجوان کی شناخت 18سالہ عبداللہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو1122 نے ڈیڈ باڈی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

traffic accident