ترکیہ، مصراورسعودیہ کا مغربی کنارے میں حملے روکنے کا مطالبہ
تینوں رہنماؤں کا تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پراتفاق
ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے روکنے کا مطلبہ کردیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
تینوں رہنماوں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے، تنازع کو پھیلنے سے روکنے اور خطے میں استحکام بحال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا مغربی کنارے میں بڑھتی کشیدگی روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے فلسطین کے لیے اسلامی ممالک کی مشترکہ کوششوں کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
Israel
Palestine
مقبول ترین
Comments are closed on this story.