Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا : زمیندار کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ملازم کا ڈھانچہ برآمد، اسپتال میں پوسٹ مارٹم

تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شک کی بنا پر زمیندار کو تحویل میں لیا تو دوران تفتش اس نے اعتراف جرم کرلیا
شائع 01 ستمبر 2024 07:01pm

سرگودھا کے قصبہ مٹیلہ میں زمیندار نے اپنے ملازم پر چوری کا الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش کماد کی فصل سے برآمد کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق زمیندار عامر نے اپنے 28 سالہ ملازم مظہر اقبال پر چوری کا الزام لگایا اور پوچھ گچھ کے دوران اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

ذرائع نے مزید بتایا کہ زمیندار کے بہیمانہ تشدد سے مظہر اقبال جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ملزم نے اس کی لاش کماد کی فصل میں چھپا دی ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شک کی بنا پر زمیندار کو تحویل میں لیا تو دوران تفتش اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

مردان : گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور کمسن بیٹا قتل

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ مقتول مظہر نے اس کی چوری کی تھی جس کو اس نے قتل کر کے لاش کماد کی فصل میں پھینک دی ہے۔ پولیس کو کماد کی فصل سے مقتول کے جسم کا ڈھانچہ ملا ہے، گوشت جانور نوچ کر کھا گئے، ڈھانچے کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Murder

Punjab police

Crime