Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پی ٹی آئی سے مذکرات پر تقسیم کا شکار

احسن اقبال اور خواجہ آصف مذاکرات کے حق میں نہیں جبکہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق مشروط مذکرات سے متفق
شائع 01 ستمبر 2024 03:31pm

اپوزیشن جماعتوں سے مذکرات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذکرات پر تقسیم کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور خواجہ آصف مذاکرات کے حق میں نہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق مشروط مذکرات سے متفق ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی سے بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کردی

شہباز شریف اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے، محمود اچکزئی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، فواد چوہدری نے بڑا انکشاف کردیا

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑا انکشاف کردیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ محمود اچکزئی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان گفتگو 2 ماہ سے جاری ہے، اب پیشرفت ہونے پر ان مذاکرات کی خبر کو میڈیا سے بھی شیر کیا گیا، مذاکرات ہونا مثبت قدم ہے۔

PMLN

negotiations

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Talk with PTI

opposition parties Talks