Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیو غزہ کمپین کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام رضا کار رہا

تمام افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا
شائع 01 ستمبر 2024 11:54am

سیو غزہ کمپین کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ ہمیرہ طیبہ سمیت تمام گرفتار رضا کاروں کو رہا کردیا گیا، ان تمام افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کورہا کیا گیا، گزشتہ رات رہا ہونے والوں میں سیو غزہ کمپین کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد، ان کی اہلیہ ہمیرہ طیبہ اور رضا کار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل اسی سال 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

islamabad police

Gaza March

Save Gaza March

Mushtaq Ahmed

Humaira Tayyaba