Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرم میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2024 10:13am

خیبرپختونخوا کے ضلع وسطی کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم دہشت گروں کی ابھی تک کسی قسم کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔

سوات میں بنڑ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید

لنڈی کوتل میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں شرپسندوں کی لیویز چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

دوسری جانب علاقے میں آئے روز دہشت گردوں کے حملوں سے کافی خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا

check post

terrorist attacks

check post attack

POLICE CHECKPOST

central kurram