لاہور : 5 لاکھ روپے قرض ادا نہ کرنے کیلئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل
لاہورمیں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ دوسری طرف شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر زہر دینے والی بیوی کو بھی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نشتر کالونی میں 5 لاکھ روپے قرض ادائیگی نہ کرنے کیلئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل کیا گیا۔
کراچی میں حیدر آباد کے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ آئن لائن ٹیکسی ڈرائیورغفار اللہ نے زاہد نامی شہری سے 5 لاکھ روپے لینے تھے، زاہد نے اپنے ساتھی شہزاد کے ساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کی ۔ لڑکی کے نام پر آئی ڈی بنائی اور رائیڈ بک کرواکر ویرانے میں لیجا کرغفاراللہ کو قتل کردیا۔
دوسری طرف شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر کر زہر دینے والی بیوی کو بھی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
مسافر کے روپ میں نامعلوم افراد نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ نشتر کالونی میں شہری مقصود احمد کی موت کی تفتیش شروع ہوئی تو کڑیاں مقتول کی بیوی سے جا ملیں۔ قتل کے دو ماہ بعد آنے والی فرانزک رپورٹ نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے سخت چالان مرتب کیا جائےگا۔
Comments are closed on this story.