Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

کار کی ٹکر سے نوجوان اُچھل کر بہت دور جا گرا، ڈرائیور فرار

24 سالہ نوجوان شدید زخمی ہے، اُس کے بچ جانے کو لوگ معجزہ قرار دے رہے ہیں۔
شائع 31 اگست 2024 07:17pm

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولھاپور میں ایک شخص اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب ایک تیز رفتار کار نے اُسے پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ فضا میں بلند ہوکر بہت دور جا گرا۔

پولیس ٹکر مار کر گاڑی سمیت بھاگ جانے والے شخص کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔

حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار نے 24 سالہ شخص کو پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ اُسی لمحے اُڑ سا گیا۔

بہت دور جاکر گرنے سے یہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے زندہ بچ جانے کو بھی لوگ معجزہ قرار دے رہے ہیں۔

Maharashtra

KOLHAPUR

CAR TOSSES MAN

HIT AND RUN CASE

DRIVER ASCONDING

YOUNGMAN CRITICALLY INJURED