Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر ایوب خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی کا مسلئہ بھی اٹھایا
شائع 30 اگست 2024 02:32pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاج کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا، اپوزیشن لیڈر نے تقریر کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات کا بھی ذکر کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشان دہی کردی گئی، کچھ دیر معطل رہنے کے بعد اجلاس اجلاس دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی کا مسلئہ اٹھا دیا۔

حکومتی بینچز سے جواب آیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل کو ماسی کا ویڑا بنایا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنا ایام قید کا احوال بتایا اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات بھی گنوادیں۔

مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے طنزکیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کوماسی ویڑا بنایا ہوا ہے۔

حنیف عباسی کی تند و تیز تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی تو اپوزیشن کی ہنگامی آرائی کے دوران اسپیکرنے اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Omar ayub

اسلام آباد

imran khan

Omar Ayub Khan

National Assembly

utility stores

umar ayub

adiala jail

Adiyala Jail

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Adiayala Jail

UMER AYUB

utility store corporation

UTILITY STORES CORPORATION OF PAKISTAN