Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے پرویز الہٰی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا پرویز الہٰی اور دیگر کی درخواستوں پر آج سماعت کریں گے
شائع 30 اگست 2024 10:36am

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی درخواستوں پر آج سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست میں وہی استدعا کی گئی ہے جو اس سے پہلے دائر درخواست میں کی گئی تھی۔

Lahore High Court

Chaudhry Pervez Elahi

passport control list

PERVEZ ILAHI