Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے علاقے حیات آباد شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکا

ھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، پولیس
شائع 30 اگست 2024 09:59am

پشاور کے علاقے حیات آباد شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فیز ٹو میں عدنان نامی شخص کے گھر پر کسی نے بارودی مواد پھینک کر دھماکا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ دینے کا مطالبہ ہوا تھا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرکر اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

peshawar blast

Hayatabad