Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ کے کن شہروں میں 31 اگست تک موسلادھار بارش ہونے والی ہے

کراچی والے تیار ہوجائیں، چھتریاں نکال لیں کیونکہ شہر میں آج بھی بادل جم کربرسیں گے
شائع 30 اگست 2024 09:00am

کراچی والے تیار ہوجائیں، چھتریاں نکال لیں کیونکہ شہر میں آج بھی بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت کراچی میں آج بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 67 نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 55 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان: کراچی میں آج تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بھی 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں بھی 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج 30 اگست سے یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوگی، یکم ستمبر تک حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندر میں نہانے پر پابندی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارش کی پیشگوئی کے باعت کراچی کے سرکاری اور نجی اسکول آج بند رہیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کردیا، ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 250 کلومیٹر دور ہے، یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب مزید حرکت کرتا رہے گا۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

یہ سسٹم کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی اور سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر، کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے نے منع کیا گیا ہے۔

کراچی میں کتنی بارش ہوئی؟

کراچی میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ناظم آباد، نارتھ کراچی، گرومندر، صدر، گارڈن، ایم اے جناح روڈ پر بارش، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

گلشن حدید اور سرجانی کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں طوفانی بارشیں، ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اس کے علاوہ جناح ٹرمینل پر 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں سب سے کم یعنی 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد میں بارش سے موسم خشگوار

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

karachi

Rain

Karachi Rain

rainy weather

Sindh Rain

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED