Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں جنگ کے سائے تلے پولیو مہم کیلئے عارضی جنگ بندی

حماس، اسرائیل مختلف زونز پر پولیو مہم کیلئے 3 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگئے
شائع 30 اگست 2024 08:46am

اسرائیل غزہ میں پولیو مہم کے لیے تین دن کی عارضی جنگ بندی پر راضی ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی درخواست پر حماس نے بھی سات دن کے لیے جنگ بندی کو قبول کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یواین کارکن انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلا سکیں گے، جنگ میں وقفہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے دوپہر تین بجے کے دوران ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے تین ستمبر تک جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اسرائیلی فورسز نے اسلامی جہاد عسکری ونگ کے سربراہ محمد جابر ابو شجاع سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ حالیہ چند گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے مزید اکیس فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ستر سے زائد فلسطینی شہید اور ستتر زخمی ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار چھ سو سے تجاوز کرگئی۔

Israel

Gaza

Israeli Prime Minister

Southern Gaza

ATROCITIES IN GAZA

SOUTHERN GAZA OPERATIONS