Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نیب ڈیسک قائم

نیب سہولت ڈیسک کا مقصد اراکین اسمبلی کے خلاف شکایات کی تصدیق کرنا ہے۔
شائع 29 اگست 2024 08:36pm

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نیب ڈیسک قائم کر دی گئی، جس کا مقصد اراکین اسمبلی کے خلاف شکایات کی تصدیق کرنا اور ایم پی ایز کی ذاتی عناد پر مبنی شکایات ازالہ کرنا ہے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق اس سہولت سے اراکین کے بارے میں انکوائری کو صاف و شفاف بنانے اور ممبران اسمبلی کے استحقاق کا خیال رکھنا ہے۔ اراکین کا استحقاق کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسپیکر بابر سلیم نے بتایا کہ نیب ڈیسک سے ایم پی ایز کے خلاف نامناسب شکایات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے گی، چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد موصول شدہ شکایت نیب سہولت ڈیسک بھیج دی جائے گی، جس کے بعد ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے ساتھ موصول انکوائری پر عمل درآمد کریں گے۔

نیب حکام کے جانب سے انکوائری کی تصدیق کے دوران کسی ایم پی اے کو سمن نہیں کیا جائے گا۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ، پاسپورٹ اور اثاثہ جات منجمد ہونے کی صورت میں فوراً سپیکر اسمبلی کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

NAB

KPK Assembly