Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور دیں گے
شائع 29 اگست 2024 03:22pm

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔

آفتاب عالم نے کہا کہ انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے، جس کو بھی مقرر کیا جائے گا انکوئری ایکٹ میں سول جج کے اختیارات حاصل ہوں گے، ججز سے اس لیے انکوائری کرنا چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے ہائیکورٹ نے خط بھیجنے کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا اور صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اب وزیر قانون نے کہہ دیا کہ عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

inquiry

judicial commission

KPK Government

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES